نیب نے شہباز شریف کیخلاف وزیراعظم جہاز استعمال کی انکوائری کھول دی

نیب راولپنڈی کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل ‘وزیر اعظم ہاؤس سے جہاز استعمال سے متعلق ریکارڈ سیکرٹری وزیر اعظم ،اعظم خان کو خط ارسال
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب )راولپنڈی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شہباز شریف کےخلاف ایک اور انکوائری کھول دی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کے خلاف وزیر اعظم کا جہاز استعمال کرنے کی شکایت کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر وزیر اعظم کا جہاز استعمال کرنے کا الزام ہے جب تحقیقات کے لیے نیب راولپنڈی کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعظم ہاؤس سے جہاز کے استعمال سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا ہے ،جس کے لیے نیب نے وزیر اعظم کے سیکرٹری اعظم خان کو خط بھی ارسال کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …