درگاہ فتح پورخود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد21 ہوگئی

جھل مگسی(میڈیا پاکستان) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں خود کش حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز درگاہ فتح پور میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں میں سے ایک اور شخص چانڈ کا اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نادر کلوڑ کے نام سے ہوئی ہے جو گندا خواہ کا رہائشی ہے جب کہ چانڈ کا اسپتال میں دھماکے کے زخمی 10 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب خودکش دھماکے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے اور شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور تجارتی علاقے بند ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین کا عمل جاری ہے۔اس خبر کو بھی پڑھیں : سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی تعداد 88 ہوگئی، 200 سے زائد زخمی واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں خود کش حملے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …