فیروزوالا:کوٹ عبد المالک میں واقع میڈیکل سٹور میں خوفناک دھماکہ:بچوں سمیت4افراد جاں بحق

فیروز والہ(میڈیا پاکستان) کوٹ عبد المالک میں واقع میڈیکل سٹور میں خوفناک دھماکہ ،بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ،دو جھلس گئے ریسکیو1122موقع پر نہ پہنچ سکی ، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس غائب ، اہل علاقہ کا ریسکیو اور ایس ایچ او رانا اعظم کیخلاف شدید احتجاج ، وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی عرفان نامی شخص نے نوری پوری دربار کے قریب میڈیکل سٹور بنا رکھا ھے جو اپنے چھوٹے بھائی عدنان کے ہمراہ روزانہ میڈیکل سٹور میں ادویات فروخت کرتے ہیں گزشتہ روز تقریبا 3 بجے کے قریب حسب سابق محمد عرفان اپنے بھائی کے ساتھ میڈیکل سٹور میں آیا تو دوائی لینے کے انتظار میں 3 بچوں سمیت چار افراد کھڑے تھے اور جیسے ہی عرفان نے میڈیکل سٹور کے تالے کھولے اور سب کے سب سٹور میں داخل ہوگئے اور جیسے ہی سوئچبورڈ پر بٹن دبایا تو خوفناک دھماکہ ہوگیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ علاقہ لرز اٹھا میڈیکل سٹور کے دروازے اور پاس دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور سٹور میں کھڑے چھ افراد بری طرح جھلس گئے جھلسنے والوں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے جس پر فوری ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن تقریباڈیڑھ گھنٹہ گزر جانے کے باوجود بھی کوئی امدادی ٹیم نہ پہنچی،دوگھنٹے کے بعد ریسکیو کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر ریسکیو بروقت پر پہنچ جاتی تو ممکن ھے مرنے والے بچ جاتے، علاقہ پولیس نے بھی اپنا روایتی کردار ادا کیا چند سو گز کے فاصلہ پر تھانہ فیکٹری ایریا موجود ہونے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی جس پر اہل علاقہ نے تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او رانا اعظم اور ریسیکو 1122کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ریسکیو 1122کی غفلت اور تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی لاپرواہی کا سخت نوٹس لیکر کارروائی کی جائے اس افسوس ناک حادثہ میں مرنے والے افراد میں میڈیکل سٹور کا مالک عرفان اور عدنان بھی شامل ہیں خبکہ دوسرے مرنے والے عباس اور فہد بھی دونوں حقیقی بھائی بتائے جاتے ہیں جبکہ بابر اور زاہد شدید تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور موت سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں رات گئے دھماکہ کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم لوگوں کا کہنا ھے کہ دکان سے گیس پائپ گزر رہا تھا اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے گیس لیک ہوئی اور سٹور میں گیس جمع تھی جیسے ہی پنکھا چلانے کے لیے بٹن دبایا تو زور دار دھماکا ہوگیا تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …