مردان میں کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

پشاور(میڈیا پاکستان) اسپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن نے کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق مردان کے چارسدہ چوک سے اسپیشل پولیس یونٹ کے اہلکاروں نے دو ملزمان کو کالعدم تنظیم حزب التحریر کے نام سے منسوب پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔اسپیشل پولیس یونٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک کا تعلق پشاور کے علاقے بڈھ بیر جب کہ دوسرے کا افغانستان سے ہے ، دونوں ملزمان کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …