پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ملیحہ لودھی

نیو یارک(میڈیا پاکستان) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہیں تاہم پاکستان بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کو بھارتی دھمکیاں نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ بھارت کی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اگر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت جاری رہی تو پاکستان بھی اس کا بھرپور طریقے سے جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …