فیصل آباد میں دودھ فروش کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

دکاندارنے دودھ کی بقایا رقم میں دس روپے واپس نہیں دیے تھے، والد
فیصل آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)فےصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں دودھ فروش کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں دودھ فروش سلیم کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔ بچی کی لاش قریبی فیکٹری سے ملی جب کہ واقعے کے زیادتی اورقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دودھ فروش نے بچی کو دس روپے واپس دینے کے بہانے دوبارہ بلایا اورزیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔والد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دکاندارنے دودھ کی بقایا رقم میں دس روپے واپس نہیں دیے تھے، بچی دکاندارسے بقیہ پیسے لینے گئی تھی جس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …