وائس نیول چیف سے مشقوں میں شریک معززین کی ملاقاتیں

وائس نیول چیف سے مشقوں میں شریک معززین کی ملاقاتیں

(میڈیا 92 نیوز/ رپورٹ ظہیر الحق چیمہ سے)
بحری مشق امن 2019 میں شریک ممالک کے معززین نے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیوی کمبوڈیا وائس ایڈمرل سام سوخا نے اور سری لنکا کے چیف آف اسٹاف نیوی ریئر ایڈمرل جے جے رانا سنگھے نے بھی وائس چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں امن مشق2019 اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ بحری مشق امن 2019 میں شریک برازیل، روس، سعودی عرب، نائیجیریا، ملائیشیا، لیبیا اور چین کے وفود نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر لاجسٹکس نے بھی غیر ملکی مندوبین سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …