جعلی بینک اکانٹس کیس کی تحقیقات کیلئے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں کراچی روانہ

ٹیمیں ایف بی آر، ایکسائز اور اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ جمع کریں گی جس کے بعد طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)جعلی بینک اکانٹس کیس کی تحقیقات کیلئے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں کراچی روانہ ہوگئی ہیں ٹیمیں ایف بی آر، ایکسائز اور اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ جمع کریں گی جس کے بعد طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے. جعلی بینک اکانٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں ڈی جی نیب عرفان منگی کی قیادت میں تحقیقات کے لئے کراچی روانہ ہوگئی ہیں.نیب راولپنڈی سے محمد یونس اورگل آفریدی سی آئی ٹی کی سربراہی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم اور محسن علی راولپنڈی کی ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں.نیب کی چار ٹیمیں ایف بی آر، ایکسائز، اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ جمع کریں گی اور انورمجید کی تمام ملز سے متعلق بھی ریکارڈ حاصل کیا جائےگا، ریکارڈ کے بعد طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے. ذرائع نے بتایا ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کک بیکس کی رقم منتقلی پرافسران سے بھی پوچھ گچھ ہوگیم اور تمام ٹیمیں ڈی جی نیب عرفان منگی کوتحقیقات سے آگاہ رکھیں گی.دوسری جانب نیب نے سربمہر پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کیلئے 4 مزید مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنادی گئیں اور سیکرٹریٹ نیب کے پرانے دفتر میں قائم کردیاگیا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کررہے ہیں، چیئرمین نیب تمام معاملے کی نگرانی خود کریں گے، عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمدکیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …