جعلی اکاونٹ کیس‘نیب کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

بلاول بھٹو اور سندھ حکومت کی 7جنوری کے حکم نامہ پر نظر ثانی اپیلیں بھی دائر
مذکورہ کیس سے متعلق نیب کوئی ریفرنس فائل کرنا چاہیے تو وہ کراچی میں فائل کرے:پی پی قیادت کا موقف
کیس کی جامع تحقیقات کیلئے 4 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں‘ عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا :نیب رپورٹ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں نیب نے سربمہر پیش رفت رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروادی ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کی طرف سے سات جنوری کے حکم نامہ پر نظر ثانی اپیلیں بھی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہیں عدالت عظمیٰ نے سات جنوری کے حکم نامہ میں وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات دیئے تھے جس کے پیرا 29,35,37 پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے نظر ثانی اپیل میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی مزید انکوائری اسلام آباد میں کرانے کو شفاف ٹرائل سے متصادم قرار دیتے ہوئے معاملہ نیب کراچی کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی ہے مزید استدعا کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں نیب کوئی ریفرنس فائل کرنا چاہیے تو وہ کراچی میں فائل کرے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دائر کی گئی نظر ثانی اپیل میں جے آئی ٹی کی تشکیل اور حساس اداروں کے ممبران کی شمولیت اور اعتراض اٹھانے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے صوابدیدی اختیارات پر بھی اعتراض اٹھایا ہے اپیل میں سات جنوری کے عدالت عظمیٰ کے زبانی اور تحریری حکم نامے میں موجود فرق کا ذکر کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جو کہ تحریری حکم نامے میں موجود نہیں اپیل میں مقدمہ کو نیب کی جگہ بینکنگ کورٹ کا معاملہ قرار دیا گیا ہے بلاول بھٹو نے بھی سات جنوری کے حکم نامے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے دوسری طرف نیب کی طرف سے جعلی بینک اکاﺅنٹس معاملہ پر اپنی پیش رفت رپورٹ میں سیل بند عدالت میںجمع کرائی گئی ہے معاملہ کی تحقیقات کیلئے چار مزید مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تحقیقات کیلئے سیکرٹریٹ بھی نیب کے پرانے دفتر میں قائم کیاگیا ہے معاملہ پر مقرر تمام تحقیقاتی ٹیموں کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کررہے ہیں جبکہ رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب تمام معاملہ کی خود نگرانی کررہے ہیں اس حوالے سے عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ( توصیف عباسی )

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …