ہری پور‘ قتل کیس میں گرفتار ملزم فریال شاہ کو عدالت نے بر ی کر دیا

ہری پور(میڈیا92نیوز آن لائن)قتل کیس میں گرفتار ملزم کو عدالت نے بر ی کر دیا ،ملز م فریال شاہ پر شہری کو قتل کر نے کا الزام تھا ،ملزم کی جانب سے معروف قانون دان مسعود اظہر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تفصیلا ت کے مطابق ملزم فر یا ل شاہ کیخلاف ہری پور پولیس نے شہری کو قتل کر نے کے الزا م میں زیر دفعہ 302مقدمہ درج کیا تھا جس کی سماعت گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ISTکی عدالت میں ہوئی جہاں پر ملزم کی جانب سے معروف قانون دان مسعود اظہر ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی اور مضبوط دلا ئل دیئے ،عدالت نے دونوں جانب کے وکلاءکے دلا ئل سننے کے بعد ملزم فریال شاہ کو بری کر دیا ،ملزم اور اس کے عزیز واقار ب نے عدالتی فیصلہ کو حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر نے پر مسعود اظہر ایڈوکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …