تاجروں نے اٹھارویں ترمیم کے خاتمہ کا مطالبہ کر دیا

متنازعہ ترمیم سے اہم محکموں اور معیشت کو نقصان پہنچا،خاتمہ سے قبل قومی سطح پر بحث کروائی جائے،شاہد رشید بٹ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم نے اہم محکوں اور معیشت کو نقصان ہے اس لئے اسے ختم کیا جائے۔اس ترمیم نے عوام کو کچھ نہیں دیا کیونکہ اس کا مقصد سیاستدانوں کی فلاح و بہبود تھی۔ اس ترمیم نے معیشت کو نقصان پہنچایا جس سے غربت اور بے روزگاری بڑھی۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے نتیجہ میں آئین میں ایک سو چار تبدیلیاں کی گئیںجس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیںپہنچا بلکہ سیاستدانوں کے اختیارات،کرپشن اور ملکی مسائل بڑھے ۔اس ترمیم نے ٹیکس نظام کوایسا گنجلک بنا ڈالا جس سے کاروباری برادری مرکزی اور صوبائی ٹیکسوں کے چکر میں پھنس گئی ، کاروباری لاگت بڑھی ہے جبکہ عدالتوں میں مقدمات کا انبار لگ گیا۔ اس ترمیم کے منفی اثرات سامنے آنے کے بعد بھی صورتحال بہتر بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی کیونکہ اسکے درپردہ مقاصد کچھ اور تھے۔خاتمہ سے قبل قومی سطح پر بحث کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …