رواں سیزن میں ملکی کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی ،گزشتہ سیزن سے 8 لاکھ27 بیلزکم رہی

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)رواں سیزن میں ملکی کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رواں برس ہونے والی کپاس کی پیداوار گزشتہ سیزن سے 8 لاکھ27 بیلزکم رہی۔رپورٹ کے مطابق رواں برس کپاس کی پیداوار کا حجم 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز رہاجبکہ گزشتہ سیزن میں کپاس کی پیداوار کا حجم 1 کروڑ 14 لاکھ بیلز سے زائد رہا تھا۔رواں سیزن کی پیداوار میں سے ٹیکسٹائل کمپنیوں نے 90 لاکھ جبکہ برآمد کنندگان نے 1 لاکھ بیلز خریدیں۔خیال رہے کہ موجوہ حکومت نے پہلے ہی سال میں کپاس کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔کپاس پر ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ کا اطلاق یکم فروری سے ہوگیا ہے اور یہ مراعات 30 جون 2019 تک جاری رہے گی۔ماہرین کے مطابق ٹیکسوں میں مراعات سے ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …