ملکی زرمبادلہ کے ذخائربڑھ کر 14ارب88کروڑ51لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں8کروڑ26لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائربڑھ کر 14ارب88کروڑ51لاکھ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں8کروڑ26لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے سے مجموعی ذخائر کی مالیت 14ارب80کروڑ25لاکھ ڈالر سے بڑھ کر14ارب88کروڑ51لاکھ ڈالر ہوگئے جس میں مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت3کروڑ82لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8ارب15کروڑ43لاکھ ڈالر سے بڑھ کر8ارب19کروڑ25لاکھ ڈالر ہوگئی جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر4کروڑ44لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6ارب64کروڑ82لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6ارب 69کروڑ26لاکھ ڈالر ہوگئے ۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے دو ارب ڈالر وصولی کی وجہ سے ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …