بظاہرعلیم خان کے خلاف نیب کی کارروائی دکھاوے کی لگتی ہے ، خورشید شاہ

آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر کہیں تبدلی ہونا ہے توکرلیتے ہیں،این آراوکون مانگ رہا ہے بتایا جائے، ہم جمہوریت پسند ہیں قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، رہنما پےپلز پارٹی
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان پےپلز پارٹی کے سنئےر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ علیم خان کے خلاف کارروائی احتساب کے عمل کو بظاہر بیلنس کرنے کی کوشش لگتی ہے۔پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لاہورمیں الیکشن پرکتنے خرچے ہوئے علیم خان سے پوچھا جانا چاہیے، آگے جا کربہت ساری مزید چیزیں سامنے آئیں گی، علیم خان کوپی ٹی آئی کا اے ٹی ایم کہا جاتا ہے اس بارے میں بھی سوال ہونا چاہیے اور بظاہرعلیم خان کے خلاف نیب کی کارروائی دکھاوے سمیت احتساب کے عمل کو بظاہربیلنس کرنے کی کوشش لگتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بلاامتیازاحتساب ہوتا ہوا نظرنہیں آرہا، نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے حکومت نے کہا تھا تو ہم نے کہا آئیں بیٹھ جاتے ہیں، آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر کہیں تبدلی ہونا ہے توکرلیتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ این آراوکون مانگ رہا ہے بتایا جائے، ہم جمہوریت پسند ہیں قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …