19 فروری کو عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا مضبوط کیس پیش کریں گے، وزیر خارجہ

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 19 فروری کو عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا مضبوط کیس پیش کریں گے۔مانچسٹرمیں میڈیا سے گفتگو اور اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میںانہوں نے افغان صدر کواندرونی مسائل پرتوجہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ کی جماعتیں فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے پرمتفق ہیں، عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کا کشمیر پر معذرت خواہانہ رویہ تھا، ماضی اور آج کی حکومت کی کشمیر پر پالیسی میں واضح فرق ہے، عالمی مبصرین اور میڈیا کشمیر آنا چاہتا ہے ہم تو تیار ہیں کیا بھارت تیار ہے؟وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان ملک کوصحیح سمت میں لے کر جا رہے ہیں، پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اچھی سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، میں افغان صدر اشرف غنی سے تین ملاقاتوں میں واضح طور پر دوستی اور تعاون کا پیغام دے چکا ہوں۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت کو اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینا چاہیے، پاکستان کا کردار نہ ہوتا تو امریکی صدر افغان طالبان سے امن مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے درخواست نہ کرتے، امریکا امن عمل میں پیش رفت پر پاکستان کے کردار کا معترف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …