پشاور (میڈیا پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف شہر وں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پشاور اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگ خوفزدہ ہو گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان کے پہاڑی سلسلے ہندو کش میں تھا اور اس کی گہرائی 268میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
