لاہور / اسلام آباد(میڈیا پاکستان) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اداروں میں ٹکراؤ کا نتیجہ انتہائی خطرناک ہوگا۔سراج الحق نے گزشتہ روز چترال کے علاقے دروش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہ ایک فرد کو سر پر بٹھانے کیلیے آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی، ہم خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، اس موقع پر 650 سے زائد سیاسی عمائدین، کونسلرز اور اہم سماجی شخصیات نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 10محرم الحرام ہماری تاریخ میں وہ عظیم دن ہے جس میں سیدنا امام حسین ؓ نے اپنی جان اور خاندان کی قربانی پیش کی تھی یہ دن ہمیں حق کیلیے لڑنے حق پر ڈٹ جانے اور جان ومال قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔ دریں اثنا امیر جماعت نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے گھر جاکر ان کے والد اور خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت کیا۔
