الیکشن بل کی منظوری؛ عمران خان نے پارٹی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) قومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری کے معاملے پرمشاورت کیلئے عمران خان نے پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔میڈیاکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بنی گالہ میں قومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری کے معاملے پر مشاورت کیلئے آج سہہ پہر تین بجے پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں نوازشریف کی نااہلی ختم کرنے کی شق کی مخالفت کی حکمت عملی طے کی جائے گی، شق کے معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پربھی غورہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہ محمودقریشی اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اورچیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ تحریک انصاف کی رابطہ عوام مہم کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …