میرے ماتحت فورس کہیں اورسے احکامات لے کرکام نہیں کرسکتی، وزیر داخلہ

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میرے ماتحت فورس کہیں اورسے احکامات لے کرکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی ایک ریاست میں دو ریاستیں چل سکتیں۔احتساب عدالت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر احاطہ عدالت میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک اس طرح نہیں چلے گا، میرے ماتحت فورس کہیں اورسے احکامات لے کر کام نہیں کرسکتی اور نہ ہی ایک ریاست میں دو ریاستیں چل سکتیں ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رینجرز سول انتظامیہ کے ماتحت کام کرنے کی پابند ہے، جس شخص نے بھی یہ حکم دیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، نا تو چیف کمشنر نے آرڈر دیا اور نا ہی میں نے، تو پھر رینجرز نے کس کے حکم پر مداخلت کی۔ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نوازشریف نے خود کو احتساب کے عمل میں شریک کیا لہذا اب یہ نوازشریف کا حق ہے کہ ان کے ساتھ وکلا اور ساتھی عدالت جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …