جن کو گاڈ فادر اور مافیا کہا گیا وہ عدالت میں پیش ہورہے ہیں، سعد رفیق

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جنہیں گاڈ فادراور مافیا کہا گیا وہ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا، عدالت میں ہمارے بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ احتساب عدالت میں نامکمل ریفرنسز پیش کیے گئے جب کہ ہم باربار کہتے رہے انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، جن کو گاڈ فادر اور مافیا کہا گیا وہ عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے کوششیں کیں اور آج اس کی قیمت ادا کررہے ہیں،یہ قیمت اس وقت تک ادا کریں گے جب تک عوام کو حق نہیں مل جاتا، ایک مجرم بھاگ گیا اور جو مظلوم ہے ان کی گرفت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ اقتدار کسی اور کے پاس ہوتا ہے اور اختیار کسی اور کے، جوٖڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہ دینا اوپن ٹرائل نہیں بلکہ ہائی جیک ہے، یہ ہائی جیک کس نے کی یہ سپریم کو رٹ بتائے گی، آئین پر عمل کرانا سپریم کورٹ کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …