اسلام آباد (میڈیا پاکستان)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ہی جماعت گراتے چلے جا رہے ہیں ،وہ اپنے گھر کی اینٹیں اکھاڑ رہے ہیں ۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013میں عمران خان وزیر اعظم کا خواب لے کر گھر سے نکلے ، اب وہ اپوزیشن لیڈر کی سیٹ کے لیے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں ،2018میں عمران خان چیئر مین پی سی بی کے امید وار ہوں گے ۔پیپلز پارٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان میثاق جمہوریت ہے ۔
