ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

رسالپور(میڈیا پاکستان) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہرقسم کےچیلنجزسےنمٹنےکی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیا کے مطابق پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کاکول میں119 ویں کمبیٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کویت فضائیہ میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم الفوداری تھے، اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں موجود تھے۔ پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں میڈیکل، ایجوکیشن، آئی ٹی ، اکاوٴنٹس ، انجینئرنگ اور لاجسٹکس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کْل 52 ایوی ایشن کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے، تقریب میں 12 کویتی انڈر ٹریننگ آفیسرز کو بھی فلائنگ بیجز لگائے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کویتی فضائیہ سربراہ نے کہا کہ وہ کامیاب ٹریننگ پر تمام کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہیں، کیڈٹس اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے فرائض نبھائیں، پاکستان اور کویت کے عوام مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بدولت مضبوط رشتے سے جْڑے ہیں، پاکستان اور کویتی فضائیہ پیشہ ورانہ امور میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے رہی ہیں، دونوں برادر اسلامی ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجود ہے۔
اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاک فضائیہ قیام امن کےلیے اہم کردار ادا کررہی ہے اور خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، دہشت گردی کی جنگ میں پاک فضائیہ نے قربانیاں دیں۔ پاک فضائیہ ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکبا د پیش کرتےہوئے کہا کہ کامیاب ہونےوالے کیڈٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تربیت سے کیڈٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، وہ کویتی کیڈٹس کی کارکردگی سے متاثر ہوئے ہیں، دونوں ممالک کی فضائیہ میں تعاون وسیع ہورہا ہے، آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …