ہمارا اپوزیشن لیڈر وہی ہوگا جسے عمران خان چُنیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی(میڈیا پاکستان) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمارا اپوزیشن لیڈر وہی ہوگا جسے عمران خان منتخب کریں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمارا اپوزیشن لیڈر وہی ہوگا جس کو عمران خان چنیں گے، اپوزیشن لیڈر نہ بنا تو یہ الیکشن نہیں ہوسکتے اور اس مرتبہ عمران خان 2013 جیسا الیکشن تسلیم نہیں کرے گا۔ عمران خان رابطے کریں یا نہ کریں میں رابطے میں ہوتا ہوں، میرے پاس پوری نمبر گیم ہے، ٹوٹل نمبر گیم میں 32 پی ٹی آئی کے ہیں اور47 پی پی کے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر (ق) لیگ کا کوئی مسئلہ نہیں، مجھے یقین ہے (ق) لیگ میری بات کو رد نہیں کرے گی، 8 آدمیوں کا مسئلہ ہے، فاٹا کے 4 رکن (ن) لیگ کے ساتھ ہیں جب کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں اتحاد ہوگیا تو پیپلز پارٹی کے پاس اکثریت نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …