ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس میں اپنی اجارہ داری قائم کرنیوالے3ممبران کی ممبرشپ معطل کردی

لاہور(میڈیا پاکستان)ایل ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس کمپلیکس میں بدتمیزی اور غنڈہ گردی کرکے اپنے اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کرنے والے3ممبران کی ممبرشپ معطل کر دی گئی،نوٹیفکیشن جاری،تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں بدتمیزی، غنڈہ گردی،گالم گلوچ اور دوسرے ممبران کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرکے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کا اندرودنی ماحول خراب کرنے والے تین ممبران جن میں محمد ندیم، چودھری طارق احمد اور اظہر حسین شامل ہیں کی ممبر شپ معطل کرکے ان کی ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں داخلے اور تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،منیجرسپورٹس کمپلیکس اسداللہ چیمہ نے ایل ڈی اے کمپلیکس جوہر ٹاون میں پہلی مرتبہ تین ممبران کی ممبر شپ معطل کی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف مزید ایکشن لیا جاسکے۔ سیکرٹری سپورٹس کمپلیکس نے ممبر شپ معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …