لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حق میں بڑا فیصلہ دیدیا

لاہور(میڈیا پاکستان) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دے دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے یونائیٹڈ ویسٹ اینڈ یارن فیکٹری کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے محسن ورک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل محسں ورک نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کی وصولی بند کر دی ہے، لیکن ایف بی آر کے حکم کے باوجود بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔
ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے بعد بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی صولی نہیں کی جاسکتی۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے بجلی بلوں سے سیلز ٹیکس کی رقم منہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے بجلی بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …