لاہور(میڈیا پاکستان) ایل ڈی اے کا جوہرٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، نقشے کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں مسمار کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ہر روز آپریشنز کیے جارہے ہیں یو ایم ٹی کے سامنے دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔ گل مصطفی کے اندر اورسامنے متعدد دکانوں کو مسمار کیا گیا ۔ سی بلاک میں دکانوں میں تعمیر کردہ غیر قانونی اضافے کو ختم کردیا گیا دیواریں اور گیٹس بھاری مشینری کے ذریعے گرادئیے گئے حکام کے مطابق مسمار کی جانے والی تمام تعمیرات بغیر نقشہ بنائی گئی تھیں۔ آپریشن کے دوران انفورسٹمنٹ کا عملہ اورپولیس کی نفری بھی موجود تھی، آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹررضا نے کی۔
