لاہور:محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مستحق افراد میں جانوروں کی تقسیم میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور(میڈیا پاکستان) محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے پنجاب بھر میں مستحق افراد کو تقسیم کیے جانے والے جانوروں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ کی جانب سے من پسند افراد کو جانور تقسیم کیے گئے جبکہ متعدد مقامات ایسے ہیں جہاں گزشتہ2سال سے کوئی جانور تقسیم نہیں کیا گیا جبکہ متعدد ضرورت مند افراد کی جانب سے محکمہ کو شکایات بھی کی گئیں لیکن محکمہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ہزاروں ضرورت مند افرادتاحال محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ضروترت مند افراد کو فری جانور تقسیم کرنے کی سکیم شروع کی گئی اس سکیم کا مقصد پنجاب بھر میں ایسے افراد جو ضرورت مند ہیں اور محکمہ کی جانب سے بنائی گئی شرابط پر پورا اتر رہے ہیں انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے جانور الاٹ کیے جائیں گے تاکہ انکوروزگار مل سکے لیکن محکمہ لائیو سٹاک اپنے بنائے ہوئے قوانین پر عملدرآمد نہیں کرواسکا۔ اور من پسند مقامات پر من پسند افراد میں جانور تقسیم کیے۔ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے گزشتہ دو سال میں بڑے جانور جس میں گائے اور بھینس12927تقسیم کیے گئے اورچھوٹے جانور جس میں بھیڑ اور بکری شامل 15076تقسیم کیے گئے لیکن تاحال ایسے علاقے جہاں ہزاروں کی تعداد میں ایسے مستحق افراد موجود ہیں جو محکمہ کی جانب سے بنائی گئی شرائط پر پورا اترتے ہیں۔انہیں محکمہ کی جانب سے ایسی سہولیات سے نوازا نہیں گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …