مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی‘ٹماٹر200جبکہ پیاز120روپے فی کلو فروخت

لاہور(میڈیا پاکستان) مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی۔ ٹماٹر نایاب اور دیگر اشیاء خوردونوش بھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹماٹرمارکیٹ میں نایاب ہوچکے ہیں جبکہ پیاز کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر150روپے سے سے 200روپے فی کلو اورپیاز100روپے سے 120روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، مارکیٹمیں پیاز120روپے فی کلو ، ٹماٹر200سے 250روپے فی کلو تک فروخت ہورہاہے۔ لہسن160روپے فی کلو، ادرک240روپے فی کلو، مٹر160روپے ،گوبھی80روپے ، نیا آلو60روپے فیکلو، سیب 150سے 200روپے کلو، انگور200سے 250روپے اور آڑو150روپے 180 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ لہسن، مٹر، گوبھی اور آلو سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں تین گناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنا موثر کردار اداکرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی صورتحال اگر اسی طرح رہی تو لگتا ہے بھوکا رہنا پڑے گا۔ آمدن نہ ہونے کے برابر ہے اورمہنگائی آسمان پرہے۔ جس سبزی کو ہاتھ لگاؤ اس کی قیمت سن کر جان نکلنے والی ہوجاتی ہے۔ عام استعمال کی اشیاء، ٹماٹر، آلو، لہسن اورلیموں کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ اب یہ خریدنا بھی مشکل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …