لاہور(میڈیاپاکستان) محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری میں مبینہ گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ نیب نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو29ستمبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے شفافیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے صوبے کے ہسپتالوں میں اربوں روپے کے مبینہ گھپلوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے لئے سامان کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر نیب نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب علی خان کو 29ستمبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔ سیکرٹری سے خریداری کے لئے دئیے جانے والے ٹینڈر کے اشتہارات کا ریکارڈ بولی کا ریکارڈ اوربولی دہندگان کے ساتھ میٹنگ بھی مانگ لیے ہیں۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے دو سال میں70ایکسرے مشینیں اور25اضلاع کیلئے سی ٹی سکین مشینیں خریدیں۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے اربوں روپے کی خریداری من پسند کمپنیوں کے ذریعے کی۔
