پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرُعزم ہے: شاہ محمود قریشی

کابل(نیٹ نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرُعزم ہے۔

کابل میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرُعزم ہے، ہمیں تعاون اور انٹیلی جنس روابط میں بڑھانے کی ضرورت ہے، بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے، پاکستان، چین اور افغانستان کی معیشتیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں، سہ فریقی تعاون اس سلسلے میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسزکی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں، دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے چیلنج ہے، دونوں ممالک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل چین روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان افغانستان کے ہمسایہ ہیں جو افغانستان کی بہتری امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، ہم دوستی، خوشحالی اور امن کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والا ہمارا خطہ بھی آگے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …