نیازی صاحب انتقام اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں: حمزہ شہباز

(میڈٰیا92نیوز) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکی حکومتی جماعت پرکڑی تنقید کہتے ہیں نیازی صاحب حسدکی آگ میں جل رہے ہیں۔عوامی مسائل حل کریں ورنہ گھر جائیں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں حمزہ شہبازلیگی کارکنوں کیخلاف نیب کیسز اور انکوائریوں پر برہم۔ پنجاب اسمبلی کےاحاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب نہیں انتقام اور تماشا ہو رہا ہے ۔احتساب کے حق میں ہیں لیکن احتساب کے نام پر انتقام برداشت نہیں ۔ حمزہ شہباز ایئرپورٹ پر روکے جانے کے حوالے سے بھی سیخ پاء، بولے ایئرپورٹ پرروک کر دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔ نیازی صاحب انتقام اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں ۔ عوامی مسائل حل کریں ورنہ قوم سے معافی مانگ کر گھر جائیں ۔پنجاب اسمبلی کےاپوزیشن لیڈرنےحکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا شکر ہے حکومت کو سو دن میں پارلیمانی روایت کی بات سمجھ آ گئی ۔ خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کےحوالےسےپارلیمانی رولز بنانے کا مطالبہ بھی کردیا۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں غریبوں کے گھر گرا دئیے گئے پنجاب میں بھی یہی ہورہاہے۔ مگر بنی گالہ میں کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …