صحت کی حفاظت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دینا ہمارا فرض ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

(میڈیا 92 نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں گلوبل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر کوالٹی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد ہوا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں گلوبل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر کوالٹی کے زیر اہتمام سیمینار ہوا۔”ہیلتھ کئیر کوالٹی فور ہیومینٹی "(humanity) کے زیر عنوان منعقدہ سیمینار میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی شرکت ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر جاوید اکرم اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود رہی۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صحت کی حفاظت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دینا ہمارا فرض ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہیلتھ کئیر کوالٹی میں مریض کی حفاظت کو سب سے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کو خیال رکھنا چاہیے کہمریض کو لگایا جانے والا خون بیماریوں سے پاک ہو۔ سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …