(میڈیا 92 نیوز) بم ڈسپوزل ریلوے نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ریلوے بادامی باغ یارڈمیں خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بم برآمد ہوا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا ۔ ریلوے بادامی باغ اسٹیشن اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریلوے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔
