حمزہ شہباز نے ایک بار پھر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے نیازی صاحب پر ترس آتا ہےوہ دن رات بغض اور حسد کی آگ میں جل رہے ہیں، مجھے روک کر اگر بغض اور حسد ختم ہوتا ہے تو کریں، لیکن عوام کے مسئلے حل کریں۔رہنمامسلم لیگ (ن)حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایئرپورٹ پر روکا گیا اور کہا گیا کہ اوپر سے حکم ہے آپ نہیں جاسکتے ،احتساب کے نام پر عمران خان سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔مشرف دور میں بھی مجھے شہر سے باہر جانے سے روکا جاتاتھا،میرا پیچھا کیاجاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ملکی مسائل پر حکومت سے تعاون کریں گے،ہم احتساب کےحق میں ہیں، جس نےملک کا پیسا لوٹا اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،خواجہ سلمان رفیق محنتی انسان ہیں ان کے پروڈکشن آرڈر فوری جاری کرنے چاہئیں۔بتایا گیا کہ تین صوبائی اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر کےرولز ہیں پنجاب میں نہیں۔اگر پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن آرڈرکےرولز نہیں تو بننے چاہئیں۔تجاوزات کے حوالے سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں تجاوزات کےخلاف اب تک کوئی کارروائی نہ کی جاسکی، اوکاڑہ میں ایک شخص کا گھر گرایا گیا اس کو دل کا دورہ پڑا اور انتقال کرگیا،کراچی میں تحریک انصاف کےلوگ کہتے ہیں کہ غلطی ہوئی لوگوں کےگھر اور ٹھیلے گرادیے، غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے،بنی گالا میں تجاوزات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ جب طالب علم تھا تو بے نظیر بھٹو کے دور میں 6 ماہ جیل کاٹی ،جب عدالت میں پیش ہوا تو جج نے کہا یہ انڈر ایج ہیں ان پر کیس بنتا ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …