وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید ن لیگ پر برس پڑے

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ لاہور کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ چاروں شانے چت ہوگئی ہے، عوام آئندہ عام انتخابات میں بھی ن لیگ کو شکست دیں گے ۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پی پی 168 کے عوام نے شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق سے نجات کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 سال تک حکمرانی کرنے والوں کو پی ٹی آئی نے شکست سے دوچار کیا ہے ، ماضی کے حکمران ضمنی انتخابات میں اداروں کی مدد سے ترقیاتی کاموں کی مد میں غیر قانونی طور پر اربوں روپے خرچ کرتے تھے مگر تحریک انصاف نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے الزام ثابت کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …