طیاروں کی کمی اور فنی خرابیاں،لاہور ایئرپورٹ پر17پروازیں منسوح،10تاخیر کا شکار

لاہور(میڈیا پاکستان) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 27 پروازیں متاثر، 17 منسوخ اور 10 تاخیر کا شکارہوگئیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760 ، پی آئی اےکی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 اور پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 منسوخ کردی گئی۔
پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323 ، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 اور پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 655 اڑان نہ بھرسکی۔۔ سعودی ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 734 ، سعودی ایئرلائن کی جدہ جانے والی پرواز 737 اور ایئربلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470 منسوخ کردی گئی۔
ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 اور ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412 منسوخ کردی گئی، ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 اور ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404 منسوخ کردی گئی۔
ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 ، شاہین ایئرلائن کی جدہ جانے والی پرواز 729 اور شاہین ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 730 منسوخ کردی گئی،اسی طرح شاہین ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 718 بھی اڑان نہ بھرسکی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …