بیوٹی پارلرز پہ ٹیکس کا وار، خواتین کا میک اپ بھی مہنگا

لاہور:(میڈٰیا 92 نیوز) خواتین کا میک اپ اب پڑے گا مزید مہنگا۔ شہر کے 57 بیوٹی پارلرز سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرلیے گئے ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے متعدد بار ٹیکس ادائیگی کے لئے نوٹسز بھیجے گئے تھے لیکن پارلرز مالکان کا کوئی جواب نہیں آیا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ٹیکس دائرے میں لانے کے لئے ریوینیو اتھارٹی نے تمام بیوٹی پارلز کو رجسٹر کر دیا ہے۔ ان بیوٹی پارلرز سے ٹیکس کی مد میں 16 فیصد رقم وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …