پی پی 168 کا ضمنی انتخاب: پولنگ کا عمل شروع

(میڈیا 92 نیوز) پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا، پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ن لیگ کے خالد قادری اور پی ٹی آئی کے اسد کھوکھر میں سخت مقابلہ متوقع ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی یہ نشست سعد رفیق کے چھوڑنے سے خالی ہوئی، حلقے میں کل 83 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ 16 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا جہاں رینجرز اور فوج کے دستے تعینات کر دئیے گئے۔ 1 لاکھ 26 ہزار 9 سو 12 ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے آج حلقے میں مقامی تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …