ڈائریکٹر انیٹئ کرپشن لاھورحکومتی خزانے بھرنے کےلئے پر عزم

(میڈیا92نیوز)محکمہ اینٹی کرپشن نے تحصیل شالیمار کے علاقہ ہربنس پورہ میں صوبائی حکومت کی 1503کنال 4مرلہ سرکاری اراضی پر قابض قابضین کی فہرست مرتب کرلی 22.60بلین کی اس سرکاری جائیداد کو واہ گزار کرانے کےلئے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو تحریری مراسلہ لکھنے کا فصیلہ کر لیا گیا ۔22ارب60 کروڑ کی ریکوری حکومتی خزانے میں جمع کراویں گئے ڈائریکٹر انیٹئ کرپشن لاھور اصغر جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ رخ نیازی حکومتی خزانے بھرنے کےلئے پر عزم بورڈ آف ریونیونے اینٹی کرپشن کے دباﺅ پر قابضین کو نوٹسسز جاری کردئیے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ انیٹی کرپشن لاھور ریجن کے ڈائریکٹر محمد اصغر جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ رخ نیازی نے ہربنس پورہ میں موجودسرکاری اراضی پر قبضے کی بابت کو رپورٹ مرتب کرلی انکوائری نمبر787/2018اراضی صوبائی حکومت کی 22ارب 60 کروڑ کی سرکاری جائیداد پر بااثر افراد کے قبضے کے شواہد اکھٹے کر لیے ڈائریکٹر انیٹئ کرپشن لاھور محمد اصغر جوئیہ نے قبضے کوخالی کروانے ،قابضین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے ،اور ریکوری حکومتی خزانے میں جمع کرانے کےلئے بورڈ آف ریونیو پنجاب کے سینئر ممبر چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو تحریری مراسلہ لکھنے کا فصیلہ کر لیا جبکہ اس کیس میں مزید تحقیات اور کاروائی کیلے ڈی جی انیٹی کرپشن پنجاب سے بھی اجازت مانگ لی ھے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …