نااہل حکومت فیتے کاٹنے کیلئے ہمارے منصوبے چوری کررہی ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹ کی عادی نااہل حکومت فیتےکاٹنے کے لیے ہمارے منصوبے بھی چوری کررہی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف اسحاق ڈار کے دستخط شدہ معاہدے وزیراعظم عمران خان نے چوری کر کے اپنے بنالیے، اس معاملے پر معافی نہ مانگیں مگر شرمندہ تو ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎ابھی ایم او یوز کی چوری ہوئی ہے ترقیاتی منصوبوں کی بھی ہوگی، نااہل حکومت کو سیالکوٹ میں کارکردگی دکھانے کے لیے شہباز شریف کی تختی ہٹا کر عمران صاحب کی لگانی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کی خدمت کرنا نصیب نصیب کی بات ہے، نااہل اور جھوٹی حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کے افتتاح کرے گی اور اس نااہل حکومت کے نصیب میں صرف جھوٹ بولنا ہے۔

مریم اورنگزیب نے حکومت کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اس حکومت کا اصل مسئلہ جھوٹ بولنا ہے اور جھوٹ بولنے پر اللہ نے ان کے کاموں سے برکت بھی ختم کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …