فوج میں تبادلے: عامر ریاض کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کور کمانڈر لاہور تعینات

راولپنڈی(نیٹ نیوز) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے جس کے تحت کور کمانڈر لاہور کو تبدیل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کورکمانڈر لاہور لگایا گیا ہے۔

واضح رہےکہ کور کمانڈر لاہور تعینات کیے جانے سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات تھے، انہیں گزشتہ سال ستمبر میں کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا جب کہ ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …