وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری: وزراء کی تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں تمام وزارتیں اور ڈویژن وزیراعظم کو تین ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں گی جب کہ تمام وفاقی وزراتوں، ڈویژنز اور مشیروں سے تین ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ بھی لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے جس میں تفصیلی بریفنگ کے بعد 5 سے 7 منٹ تک ون آن ون سوالات اور جوابات ہوں گے جن میں وزیراعظم وزراء سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ آج وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیے جانے کے بعد جن وزراء کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہوئی وزیراعظم کی جانب سے ان کے قلمدان بھی تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں وزارتِ اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے جب کہ شیخ رشید کے بیان پر فواد چوہدری نے ان کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی بھی پیشکش کی تھی تاہم بعد میں شیخ رشید نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …