پریانکا اور نک کی تیسری شادی! جانیئے دلچسپ خبر

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی یکم دسمبر کو عیسا ئی رسم رواج اور 2 دسمبر کو ہندو طور طریقے سے بھارتی ریاست جودھ پور کے تاریخی مقام امید بھون پیلس میں ہوئی جبکہ شادی کے بعد ممبئی اور دہلی میں ولیمے کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

پریانکا اور نک کے ولیمے کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور کئی بالی ووڈ شخصیات سمیت بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی۔ دونوں فنکاروں کی شادی دھوم دھام سے ہوجانے کے بعد اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر بحث ہیں کہ کیا پریانکا اور نک جونس ایک مرتبہ پھر دبئی میں شادی کریں گے؟خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل دبئی کی رئیل اسٹیٹ کمپنی’ عمار‘ (Emaar) کی جانب سے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کودعوت دی گئی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر دبئی میں اپنی شادی کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دبئی کی رئیل اسٹیٹ کمپنی ’عمار‘ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ایک تصویر پریانکا اور نک کی شادی کی ہے جبکہ دوسری تصویر برج خلیفہ کے ٹاپ فلور کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ پریانکا اور نک جونس کی محبت کی کہانی نے انہیں شدید متاثر کیا ہے اور وہ انہیں دعوت دیتے ہیں کہ یہ جوڑا یہاں آئے اورایک مرتبہ پھر دنیاکی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے ٹاپ فلور پر شادی کرے۔عمار نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اگر پریانکا اور نک ایسا کرنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں براہ راست ایک میسیج کریں جس کے بعد شادی کی تقریب کے تمام انتظامات وہ خود کریں گے۔ اس ٹوئٹ کے وائرل ہوتے ہی ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ دوبارہ شادی کے لیے مان جائیں‘ تو کسی نے کہا کہ ’پریانکا پلیز اس دعوت کو قبول کرلیں‘ اور وغیرہ لیکن واضح رہے کہ پریانکا اور نک نےاب تک اس ٹوئٹ کا جواب نہیں دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں کی جانب سے ابھی تک اس بات کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ دونوں دبئی کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر ایک مرتبہ پھر شادی کریں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …