گریڈ17کے افسر شاہ رخ خان نیازی صاف پانی پروجیکٹ میں تعینات

لاہور(میڈیا پاکستان) محکمہ ریونیو، محکمہ انسداد رشوت ستانی میں بہترین خدمات انجا م دینے کا اعزاز حاصل کرنے والے پی ایم ایس گروپ گریڈ17کے آفیسر محمد شاہ رخ خان نیازی کی خدمات صاف پانی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کے سپرد کردی گئی ۔ سابق ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان صاف پانی پروجیکٹ کے سربراہ ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے محمد شاہ رخ خان نیازی کی تعیناتی کا باقاعدہ تحریری نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ میں جوائن کے آرڈر کردئیے گئے ۔ ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ محکمہ ریونیو میں بطور اسسٹنٹ کمشنر قصور، فیصل آباد، پتوکی تعیناتی کے دوران ریکوری، پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد سمیت جوڈیشلی ورکنگ میں بہترین اور نمایاں کارکردگی کا لوہا منوایا ہے۔ اس طرح محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی ریونیو، ایل ڈی اے، کوپرآپریٹو ، واسا اور دیگر محکمہ جات کے سرکاری ملازمین پر مقدمات کے اندراج اور گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے اپنی پراگرس کو نمبرون کی پوزیشن پر ثابت کیا ۔ شاہ رخ خان نیازی کی تعیناتی کی اطلاع پر پی ایم ایس گروپ کے ساتھیوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …