بہاول پور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

پنجاب کے شہر بہاول پور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کر کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کے گئے مذکورہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹرز اور جدید اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد جنوبی پنجاب میں سرکاری اداروں اور حساس اداروں کے دفاتر سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
ان دہشت گردوں کو بہاول پور کے علاقے صدر سے گرفتار کیا گیا،جن میں محمد طارق عرف حکیم عبداللہ، اظہر سعید، حافظ سجاد، داؤد نذیر اور قیصرحنیف شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …