ایف بی آر میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 3 افسران کو اضافی چارج مل گیا

لاہور(میڈیا پاکستان) ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 16 تا 20 کے افسروں کے وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، ڈائریکٹر انٹیلی جنس فیصل آباد عقیل احمد صدیقی کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو لاہور کا اضافی چارج مل گیا۔
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 16 تا 20 کے افسروں کے وسیع پیمانے پر تقرروتبادلے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے کمشنر ایچ آر ایم قیصر محمود کو آئی پی، ٹی ایف ڈی زون کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
سی آر ٹی او زون سکس کے کمشنر شاہد الحسن چٹھہ کا ایل ٹی یو تبادلہ کر کے انہیں کمشنر زون ٹو تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر اپیلز ان لینڈ ریونیو گوجرانوالہ امجد فاروق کا لاہور تبادلہ کر کے انہیں آر ٹی او ٹو میں کمشنر زون فور، کمشنر آر ٹی او ٹو سنبل آغا کا تبادلہ کر کے انہیں سی آر ٹی او میں کمشنر زون سکس تعینات کیا گیا ہے اور کمشنر سی آر ٹی او زون فائیو اشتیاق احمد خان کو ڈائریکٹر لاء کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر آرٹی او ٹو ڈاکٹر محمد ادریس کا بطور کمشنر سیالکوٹ ایڈیشنل کمشنر محی الدین اسماعیل کا اسلام آباد سے آر ٹی او ٹو لاہور، ایڈیشنل کمشنر فوزیہ عادل کا آرٹی او ٹو سے کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر رضی الرحمٰن خان کا گوجرانوالہ سے سی آر ٹی او لاہور، ایڈیشنل کمشنر ضیاءاللہ خان کا ایل ٹی یو اسلام آباد سے آر ٹی او ٹو لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایڈیشنل کمشنر سید مناف کا ایل ٹی یو اسلام آباد سے آر ٹی او ٹو لاہور، ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او ٹوعلی عدنان خان کا ایل ٹی یو اسلام آباد جبکہ شگفتہ زریں کو ایڈیشنل کمشنر سی آر ٹی او لاہور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آر ٹی او ٹو کے ایڈیشنل کمشنر محمد علی کا لاہور سے اسلام آباد تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری آئی آر پالیسی ونگ، ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او ٹوعاطف بشیر کا اسلام آباد تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی نوید احمد کا ملتان سے لاہور تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل کمشنر سی آر ٹی او تعینات جبکہ ایڈیشنل کمشنر سی آر ٹی او سعیدہ اسلام کا ایل ٹی یو تبادلہ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوید مختار کا ایل ٹی یو اسلام آباد سے لاہور تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر آر ٹی او ٹو جبکہ ڈپٹی کمشنر آرٹی او ٹو حسنین احمد حالی کا لاہور سے بہاولپور، ڈپٹی کمشنر محمد ساجد احمد کا آر ٹی اوٹو سے ایل ٹی یو تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالمالک جٹ کا آر ٹی او ٹو سے ایل ٹی یو، ڈپٹی کمشنر محمد علی کا آرٹی او گوجرانوالہ سے لاہور تبادلہ کر کے انہیں آر ٹی او ٹو میں تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر سی آر ٹی او اعصام انور کھوکھر کا لاہور سے اسلام آباد، اسسٹنٹ کمشنر عامر یاسین کا آر ٹی او ٹو لاہور سے ایل ٹی یو اور سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر عامر اعظم بھٹی کا اسلام آباد سے لاہور تبادلہ کر کے انہیں آر ٹی او ٹو میں ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹیو آفیسر سی آر ٹی او محمد وارث کا لاہور سے فیصل آباد اور سینئر آڈیٹر سی آر ٹی او اعجاز شاہ کا لاہور سے ایبٹ آباد تبادلہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …