اوپی سی نے سمندر پار مقیم پاکستانی کے 80 لاکھ روپے مالیت کے 2 پلاٹ واگزار کرالئے

لاہور(میڈیا پاکستان)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کوششوں سے سمندرپارمقیم پاکستانی کے 80 لاکھ روپے مالیت کے 2 پلاٹ ناجائز قابضین سے چھٹروالئے گئے ہیں۔وائس چیئرپرسن، اوپی سی، شاہین خالد بٹ نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران بتائی۔ ڈی جی ،اوپی سی ،جاوید اقبال بخاری بھی اس موقع پر موجودتھے۔شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم محمد اقبال نے درخواست دی کہ بعض بااثر افراد نے ان کے گرین سٹی اور یوکے گارڈن، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع 2 پلاٹوں پر قبضہ کرلیا ہے جن کو واگذار کرایاجائے۔ اوپی سی نے اس شکایت پر کارروائی کا آغاز کیا اور ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ارکان کی مدد سے ان پلاٹوں سے ناجائز قبضہ ختم کراکے انہیں محمد اقبال کے حوالے کردیاگیا۔ شاہین خالد بٹ نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی بذریعہ اوپی سی ویب کمپلنٹ پورٹل ،ہیلپ لائن یا دفتر تشریف لاکر اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں،ان کی شکایت ترجیجی بنیادوں پر حل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …