لاہور(میڈیا پاکستان)لاہور کی تحصیل سٹی کے اسسٹنٹ کمشنر کا 9محرم الحرام کو پانڈو سے نکلنے والے بڑے جلوس کے روٹ کا جائزہ،انتظامات کے حوالے سے واسا ،واپڈہ ٹی ایم اے اور دوسرے ضلعی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدائت جاری کیں ،9محرم کو نثار حویلی سے نکلنے والے جلوس کے بعد پانڈو سے نکلنے والا جلوس سب سے بڑ اہو تا ہے جو پانڈو ،اسلام پورہ پازار ،سیکریٹریٹ ،پرانی انارکلی ،اے جی آفس سے ہوتا ہوا واپس پانڈو سٹریٹ میں اختتام پذیر ہوتا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خرم عبداللہ خان نیازی نے روٹ کے راستے کی صفائی ستھرائی،پانی کی لگاتار ترسیل،جلوس کے راستوں میں سٹریٹ لائٹ کی تنصیب کے علاوہ بجلی کے مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے واسا،واپڈہ، ٹی ایم اے اور دوسرے ڈیپارٹمنٹ کو ہدائت جاری کیں کہ وہ جلوس کے راستوں میں بہترین انتظامات کریں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں ۔
