بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران کی مانگی گئی فہرستوں کے مطابق اکھاڑ پچھاڑ شروع

اسلام آباد(میڈیاپاکستان) بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران کی مانگی گئی فہرستوں کے مطابق اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی گئی۔ اہم سرکاری اداروں کے متعدد افسران تبدیل کردئیے گئے۔ اہم سرکاری اداروں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی گئی۔ گریڈ18کے کیپٹن ریٹائرڈ شہباز طاہر ندیم کا سی ڈی اے سے پنجاب تبادلہ کردیاگیا۔ شہباز ندیم میٹروپولٹین کارپوریشن اسلام آباد کے محکمے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعینات تھے۔19گریڈ کے محمد حمزہ شفقات کو اسٹیبلشمنٹ کارپوریشن اسلام آباد کے محکمے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعینات تھے۔19گریڈ کے محمد حمزہ شفقات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے آئی سی ٹی بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد حمزہ شفقات کے حوالے سے چیف کمشنر آفس اسلا م آباد کی جانب سے جاری مراسلے میں انہیں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے عہدے پرتعیناتی سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔عمران خان کے دھرنے کے دوران برطرف ہونے کے بعد چند ماہ قبل موٹروے پولس میں تعینات کیے گئے گریڈ19کے محمدحمزہ شفقات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے آئی سی ٹی بھیج دیا گیا ہے۔ جس کے بعد حمزہ شفقات کے حوالے سے چیف کمشنر آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری مراسلے میں انہیں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے عہدے پر تعیناتی سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ عمران خان کے دھرنے کے دوران برطرف ہونے کے بعد چند ماہ قبل موٹروے پولیس میں تعینات کیے گئے گریڈ19کے افسر محمد علی نیکوکارہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ17گریڈ کے محمد سمیع کا سندھ پولیس سے وزارت داخلہ تبادلہ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ19کی آسیہ گل کو وزیراعظم ہاؤس سے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …