اسلام آباد(میڈیا پاکستان) شہر اقتدار کے ریڈزون میں قائم عوامی مرکز کی عمارت کی آگ کے بعد آگ بجھانے والا ادارہ اپنے بچاؤ کیلئے متحرک شہر کی اہم اور حساس سرکاری عمارتوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بھی حکمت عملی تیار۔ عوامی مرکز کی آگ نے ریڈزون اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کی انتظامیہ کو الرٹ کردیا۔ آگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے سی ڈی اے نے حساس اور اہم عمارتوں کے علاوہ اپنے زیر انتظام عمارتوں میں آگ اور ہنگامی صورتحال کے دوران بچاؤ سے متعلق انتظامات کے حوالے سے تفصیلات مانگ لیں ہیں۔ تفصیلات ورکس ڈائریکٹریٹ نے محکمہ ای اینڈ ڈی ایم سی مانگی ہیں۔ میڈیا پاکستان کو موصول ہونے والے مراسلے کی کاپی میں سی ڈی اے نے ان اہم عمارتوں کی انسپکشن سے متعلق رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ ان عمارتوں میں حفاظتی انتظامات سے متعلق ایڈوائزری رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ رپورٹس پاک سیکرٹریٹ، دفتر خارجہ اورقائمہ کمیٹی کے دفاتر کی مانگیں گئیں ہیں۔
